یوم جمہوریہ بھارت کے موقع پر کشمیریوں کا یوم سیاہ منانے کا اعلان


یوم جمہوریہ بھارت کے موقع پر کشمیریوں کا یوم سیاہ منانے کا اعلان

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے جبکہ بھارت نے مظلوموں کی آواز دبانے کے لئے وادی میں مزید فوجی تعینات کر دئیے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، سید علی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مزاحمتی قیادت نے مشترکہ طور پر بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ منانے کی اپیل کردی ہے۔

یہ دن منانے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اُن کا حق خود ارادیت دینے سے انکار کردیا ہے۔

گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی، بھارت مخالف مظاہرے کئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

دوسری جانب بھارتی حکومت نے بھی ہمیشہ کی طرح مظلوم کشمیریوں کی آواز دبانے کے لئے عسکری طاقت استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور نہتے شہریوں کے پر امن احتجاج کو روکنے کے لئے مقبوضہ وادی میں بڑی تعداد میں اسلحے سے لیس فوجی تعینات کر دیئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری