پاکستان میں شفافیت میں اضافہ/ کرپشن کم ہو گئی ہے


پاکستان میں شفافیت میں اضافہ/ کرپشن کم ہو گئی ہے

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جنوبی ایشیا میں چین اور پاکستان کرپشن کم کرنے میں پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی تازہ ترین رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں کرپشن کم کرنے میں پاکستان اپنی   درجہ بندی میں 9 درجے کی بہتری کے ساتھ 116ویں نمبر پر آگیا ہے۔

اسی طرح چین کرپشن میں 12 درجے اور ایران اور نیپال 7 درجہ کی طرف گامزن ہے جبکہ بھارت کرپشن میں کمی میں صرف 5 درجے بہتری لاسکا ہے۔

سری لنکا کرپشن میں منفی 4 درجے جبکہ بنگلہ دیش 2 درجے تنزلی کا شکار ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ رپورٹ میں 176 ممالک میں شفافیت کے لحاظ سے پاکستان کو 116ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

شفافیت کے لحاظ سے پاکستان کو پہلے کی نسبت 32 پوائنٹس ملے ہیں۔

یاد رہے کہ 2012 میں پاکستان 174 ممالک میں سے 139ویں نمبر پر تھا۔


 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری