پاکستان کے ازلی دشمن اور قریبی دوست میں نزدیکیاں/ 14 معاہدوں پر دستخط


پاکستان کے ازلی دشمن اور قریبی دوست میں نزدیکیاں/ 14 معاہدوں پر دستخط

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شہزاد محمد بن زائد النہیان ایسے موقع پر مسلمانوں کی قاتل حکومت کا جشن منانے دہلی پہنچ گئے ہیں کہ دنیا بھر کے کشمیری مسلمان ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر "یوم سیاہ" منانے کا اعلان کرچکے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت کے بعد دونوں ممالک کے مابین 14 معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں جن میں دفاعی صنعت اور دفاعی شراکت کو ادارہ جاتی شکل دینے کے مفاہمت نامے بھی شامل ہیں۔

باہم ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کو بھارت کی ترقی میں بیش قیمت شراکت دار ملک قرار دیتے ہوئے ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زائد النہیان کے دورے  کو خصوصی نوعیت کا حامل قرار دیا۔

بھارتی وزیراعظم نے محمد بن زائد النہیان کے ساتھ اپنی بات چیت کو انتہائی نتیجہ خیز اور ثمر آور بتاتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ بات چیت میں توانائی اور سرمایہ کاری جیسے اہم شعبوں میں باہم تعاون پر بہت سودمند گفتگو ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کل بھارت کے یوم جمہوریہ کی خصوصی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ یہ ایسے موقع پر ہے جب لاکھوں بےگناہ کشمیریوں کے قاتل کے یوم جمہوریہ کو دنیا بھر کے کشمیری مسلمان یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کر چکے ہیں جبکہ دوسری جانب محمد بن زائد النہیان جیسے نام نہاد مسلمان حکمران مسلمانوں کی قاتل حکومت کا جشن منانے دہلی پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ حریت لیڈروں کی جانب سے کل مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال اور احتجاجی ریلیوں کی اپیل کی گئی ہے۔

اسی زمرے میں بھارت نے بڑی تعداد میں اپنی فوج مقبوضہ کشمیر میں تعینات کر دی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری