نفرت انگیز تقریر کرنے پر عامر لیاقت کے خلاف ایکشن لیا جائے، ہیومن رائٹس کمیشن


نفرت انگیز تقریر کرنے پر عامر لیاقت کے خلاف ایکشن لیا جائے، ہیومن رائٹس کمیشن

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے پیمرا سے مطالبہ کیا ہے کہ نفرت انگیز تقریر کرنے پر عامر لیاقت کے خلاف کارووائی کرتے ہوئے ان کے پروگرام کی نشریات بند کی جائے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں ٹی وی اینکر کے بیانات کی مذمت کی گئی کیوں کہ ان کی جانب سے دئے جانے والے بیانات سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

انہوں نے پیمرا سے مطالبہ کیا کہ وہ اینکر پرسن کے خلاف کارروائی کرے کیوں کہ اس کی نفرت پر مبنی مہم کو سوشل میڈیا پر بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

اجلاس میں شرکاء کا مطالبہ تھا کہ چونکہ  نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے اینکر پرسن کا یہ پروگرام روزانہ نشر ہوتا ہے اور اینکر پرسن نہ صرف سول سوسائٹی کو نشانہ بنارہا ہے بلکہ توہین مذہب کے کارڈ کو بھی استعمال کررہا ہے جس سے کئی لوگوں کی جانوں کو خطرہ ہے لہذا اس پروگرام پر  پابندی عائد کرنی چاہیے۔

اجلاس میں شرکاء کا موقف تھا کہ ہر چند آزادی بیان کا حق جمہوریت کا حسن ہے لیکن اینکر پرسن اظہار کی آزادی کے حق اور ٹی وی چینل کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے نفرت انگیز مہم چلا رہے ہیں۔

وہ نہ صرف لوگوں کے نام لیتے ہے بلکہ ان کی تصویریں جاری کر کے ان کی توہین کرتے ہے۔

اینکر پرسن کے اس اقدام سے ان لوگوں کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان والوں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری