کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے دو نئے منصوبے/ معاہدوں پر دستخط کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی


کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے دو نئے منصوبے/ معاہدوں پر دستخط کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی

پاک چین اقتصادی راہداری فریم ورک کے تحت کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے دو نئے منصوبوں کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری فریم ورک کے تحت کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے دو نئے منصوبوں کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک پاور پلانٹ حبکو بلوچستان جبکہ دوسرا تھر میں لگے گا۔

وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کہتے ہیں کہ تھر کو توانائی حب بنائیں گے جبکہ بجلی منصوبوں کے معاہدوں کی تقریب کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی ہوتی رہی۔

وزارت پانی وبجلی میں دونوں پاور پلانٹس کی تعمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں باضابطہ معاہدوں پر پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ، چینی کمپنیوں اور حبکو حکام نے دستخط کئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سی پیک انرجی فریم ورک کا ایک اور سنگ میل عبور کیا۔ ایک ہزار تین سو بیس میگاواٹ کا حبکو اور تین سو تیس میگاواٹ کا تھر پاور منصوبہ 2019ء میں مکمل ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں متبادل ذرائع سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی بند کر رہے ہیں، نندی پاور پاور پروجیکٹ پوری طرح ایپریشنل ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھاشادیامیر اور منڈا ڈیم منصوبوں پر رواں سال کام شروع کیا جائے گا۔

نیپرا کو وزارت کے ماتحت کرنے پر صرف نیپرا کو اعتراض ہے۔ بجلی کے نئے منصوبوں پر دستخط کرنے کی تقریب کے دوران بھی وزارت پانی و بجلی میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی اور دستخط کرنے کے لئے بھی بجلی کا انتظار کرنا پڑا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری