امریکی صدر کا ایران سمیت 7 مسلم ممالک کو ویزا جاری کرنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان/ اسرائیل کے لبوں پر زہریلی مسکراہٹ


امریکی صدر کا ایران سمیت 7 مسلم ممالک کو ویزا جاری کرنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان/ اسرائیل کے لبوں پر زہریلی مسکراہٹ

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سمیت 7 مسلم ممالک عراق، شام، یمن، سوڈان، لیبیا اور صومالیہ کو ویزا دینے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، اپنے کہے کے عین مطابق ٹرمپ نے مسلم دشمن اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 7 خطرناک مسلم ممالک شام، عراق، ایران، لیبیا، یمن، سوڈان اور صومالیہ کے افراد بآسانی امریکہ میں داخل ہوجاتے ہیں اور یہاں پناہ گزین کی زندگی بسر کرتے ہیں۔

ان افراد سے امریکہ کی نیشنل سیکورٹی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے لہذا ان ممالک کے باشندوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق، اس فیصلے کے حکم نامے پر ٹرمپ جلد ہی دستخط کریں گے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے ہیں۔

انہوں نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تارکین وطن کے امریکہ میں داخلے پر 4 ماہ کی پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس پابندی کی مدت بڑھائے جانے کا بھی امکان ہے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں کے حوالے سے سخت موقف اپنایا تھا اور انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ مسلمانوں کی امریکہ کی سرحد پار کرنے پر پابندی عائد کر دیں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ، ایران اور یمن پر پابندی عائد کر کے اسرائیل اور سعودی عرب کا مائی باپ تو بن ہی چکا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان پر ویزہ پابندی لگا کر بھارت کا دیوتا کب بنتا ہے۔

اسرائیل ہو کہ امریکہ، انہیں مسلمانوں کے خلاف سرگرم دیکھنا متوقع بھی ہے اور قابل قبول بھی لیکن اس دھڑے میں سعودی عرب کی موجودگی عالم اسلام کے لئے افسوسناک ہی نہیں مایوس کن بھی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری