شیخ ابراہیم زکزکی کو فورا رہا کیا جائے، یورپی یونین کا نائجیریا سے مطالبہ


شیخ ابراہیم زکزکی کو فورا رہا کیا جائے، یورپی یونین کا نائجیریا سے مطالبہ

نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں یورپی یونین کے دفتر نے نائجیرین حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فیڈرل عدالت کے حکم کے مطابق شیخ زکزکی کو جلد از جلد رہا کرے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، یورپی یونین نے شیخ ابراہیم زکزکی کو بلاجواز حراست میں رکھنے کے حکومتی فیصلے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ نائجیریا کی فیڈرل عدالت نے بھی کچھ دنوں پہلے اس ملک کے مشہور مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ زکزکی کو آزاد کرانے کا حکم دیا تھا لیکن اس ملک کی سعودی نواز حکومت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انہیں آزاد کرنے سے انکار کر دیا۔

اس زمرے میں نائجیریا کے صدر محمد بہاری نے اتوار کو بیان دیا کہ عوامی مفاد اسی میں ہے کہ شیخ زکزکی کے بارے میں عدالت کے فیصلے پر عمل نہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے بھی پیر کے روز ایک بیان میں شیخ زکزکی اور ان کی بیوی کو جلد آزاد کئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔

دوسری جانب نائجیریا میں اس سینئر مذہبی رہنما کی آزادی کے لئے پرامن مظاہروں میں تیزی آ گئی ہے۔

یاد رہے کہ نائجیریا کی فوج نے دسمبر 2015 میں ایک ہزار سے زائد شیعہ مسلمانوں کا قتل عام کرنے کے بعد شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا تھا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری