لاوروف کا شامی حکومت کے مخالفین سے ماسکو میں ملاقات


لاوروف کا شامی حکومت کے مخالفین سے ماسکو میں ملاقات

شامی حکومت کے مخالفین کا ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ مذاکراتی اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ماسکو میں روس کے وزیر خارجہ لاوروف کی شامی حکومت کے مخالف گروپ کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کا آغاز ہوگیا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے اجلاس کے آغاز میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ شام بحران کے بارے میں جنیوا اجلاس کے آئندہ ماہ کے آخر تک ملتوی کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، کہا: بہتر یہ ہے کہ اس اجلاس میں شام کے آئینی مسودے پر توجہ مرکوز کی جائے۔

لاوروف نے مزید کہا کہ شام کے بحران کا سیاسی حل جنیوا اعلامیہ کی بنیاد پر ممکن ہے۔ اس ملاقات میں روس کے وزیر خارجہ نے شام میں پائدار امن و استحکام کے لئے کوششوں پر تاکید کی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری