موصل؛ داعش کے حملے میں 20 عام شہری شہید


موصل؛ داعش کے حملے میں 20 عام شہری شہید

دہشتگرد گروہ داعش نے موصل کے شمال میں متعدد مکانات کو بمب نصب کرکے منہدم کردیا ہے جس کے نتیجے میں 20 عام شہرہ شہید ہوچکے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش کے چیلوں نے شمالی موصل میں واقع العربی علاقے میں کئی مکانات کو دھماکوں سے اڑا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان دھماکوں میں 20 عام شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں اکثر کی تعداد خواتین اور بچے بتائے جا رہے ہیں۔

اس دوران عراقی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے کربلا معلی کے مضافات میں داعش کے حملے کو پسپا کردیا ہے۔

واضح رہے کہ موصل میں داعش کو زبردست شکست کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اس گروہ کی جانب سے ملک کے دوسرے شہروں میں دہشت گردانہ کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

عراقی وزارت دفاع نے گزشتہ دنوں مشرقی موصل کو آزاد کرانے کی خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ اب مشرقی موصل سے درندوں کا صفایا کرلیا گیا ہے اور شہر میں امن و سکون کی فضا قائم ہے۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے اب تک عراق میں سینکڑوں مربع کلومیٹر اور موصل کے درجنوں علاقے دہشت گردوں سے آزاد کرالئے ہیں۔

عراقی وزیراعظم نے پیر 17 اکتوبر2016 کو موصل شہر کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیوں کے آغاز کی خبر دی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری