جرمن سفیر کا دہشتگردی کے خلاف پاکستانی کردار کو خراج تحسین


جرمن سفیر کا دہشتگردی کے خلاف پاکستانی کردار کو خراج تحسین

جرمن سفیر اینا لیپل نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں دہشتگردی کے خلاف پاکستانی کردار کو سراہا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جرمن سفیر اینا لیپل کے درمیان جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق جرمن سفیر نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔

جرمن سفیر نے گفتگو کے دوران کہا کہ خطے میں قیام امن کیلئے پاک فوج کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

جنرل ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال، دونوں ممالک کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری