مغربی حلب میں دہشت گرد گروہوں کے درمیان گھمسان کی جھڑپیں


مغربی حلب میں دہشت گرد گروہوں کے درمیان گھمسان کی جھڑپیں

شامی حکومت مخالف مسلح گروہوں اور دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ کے درمیان صوبہ ادلب اور حلب کے مضافات میں دوبارہ گھمسان کی لڑائی شروع ہوگئی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حلب اور ادلب کے علاقوں میں ایک بار پھر شامی حزب اختلاف اور دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

شامی حزب اختلاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں نے ایک بار پھر ان پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے، جس کی وجہ سے فریقین ایک دوسرے پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کررہے ہیں اور گھمسان کی جنگ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق، متحارب گروہوں کے درمیان لڑائی جاری ہے اور احرار الشام کے حملوں میں کئی عام شہری ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

احرار الشام نے النصرہ فرںٹ کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مذاکرات نہ کئے گئے تو ان کے ٹھکانوں پر مزید حملے کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ آستانہ اجلاس میں النصرہ فرںٹ کی نابودی پر تاکید کی گئی تھی جس کی وجہ سے اس گروہ نے اپنے آپ کو منوانے کے لئے وسیع تر حملوں کا آغاز کیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری