ترک کمپنی سے بہاولپور میں شمسی توانائی پلانٹ لگانے کے معاہدے پر دستخط ہو گئے


ترک کمپنی سے بہاولپور میں شمسی توانائی پلانٹ لگانے کے معاہدے پر دستخط ہو گئے

پنجاب حکومت اور ترکی کی پاور کمپنی زولرو انرجی ہولڈنگ کے درمیان بہاولپور کے قائداعظم سولر پارک میں شمسی توانائی پلانٹ لگانے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، 100 میگاواٹ پر مشتمل سولر پاور پلانٹ کو 6 ماہ میں لگایا جائے گا،جس سے عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

معاہدے پر دستخط وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کئے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت توانائی کے شعبے میں ترک کمپنی کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کے سلسلے میں پرامید ہے۔

ماہرین کے مطابق، جہاں اس معاہدے کے طے پا جانے سے پاکستان اور ترکی کو مزید قریب آنے کا موقع ملے گا، وہیں اس معاہدے کی تکمیل سے ایک عام پاکستانی کو سستی بجلی حاصل ہو پائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اپریل 2015 میں بھی بہاولپور میں دنیا کے سب سے بڑے 900 میگا واٹ شمسی توانائی کے منصوبے کے لیے ایک چینی کمپنی سے 1.5 ارب ڈالرز کا معاہدہ کیا گیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری