تارکین وطن کے ساتھ امتیازی رویے سے نفرت انگیز انتہا پسندی میں مزید اضافہ ہو گا:انٹونیو گوتریز


تارکین وطن کے ساتھ امتیازی رویے سے نفرت انگیز انتہا پسندی میں مزید اضافہ ہو گا:انٹونیو گوتریز

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ عالمی ادارے کو انسانی حقوق کی بہتری کیلئے اپنے طریقہ کار کو مزید مضبوط بنانا چاہئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریز نے کہا ہے کہ تارکین وطن کے ساتھ امتیازی رویے اور مسلمانوں کے خلاف فرسودہ سوچ سےنفرت انگیز انتہا پسندی میں مزید اضافہ ہو گا ۔

نیویارک میں جنرل اسمبلی میں یہودیوں کے قتل عام کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے کو انسانی حقوق کی بہتری کیلئے اپنے طریقہ کار کو مزید مضبوط بنانا چاہئے۔

انتونیو گوتریز نے کہا کہ اقوام متحدہ کو سنگین جرائم کے خلاف انصاف فراہم کرنے کیلئے مزید کردار ادا کرنا ہو گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وہ مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کو ختم کرنے سے متعلق بھی بیان دے چکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری