تھریسامے: شام میں محفوظ زون قائم کرنے کے بجائے بحران کا سیاسی حل تلاش کیا جائے


تھریسامے: شام میں محفوظ زون قائم کرنے کے بجائے بحران کا سیاسی حل تلاش کیا جائے

برطانوی وزیراعظم نے تاکید کی ہے کہ شام میں محفوظ زون قائم کرنے کو ترجیح دینے کے بجائے اس ملک میں بحران کے خاتمے کیلئے سیاسی حل تلاش کرنا چاہئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب بن علی یلدرم سے گفتگو کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام میں محفوظ زون قائم کرنے سے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: ہم جانتے ہیں کہ ترک حکومت ہمیشہ سے شام میں محفوظ زون قائم کرنے کی بات کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو چاہئے کہ شام بحران کا سیاسی حل تلاش کریں اور اس ضمن میں تمام مناسب طریقوں کا جائزہ لیں۔

امریکی صدر نے گزشتہ دنوں ای بی سی چینل سے گفتگو کے دوران کہا تھا: ہم شام میں عوام کیلئے ضرور ایک محفوظ زون بنائیں گے۔

رویٹرز کی طرح بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے جاری کردہ اسناد کے مطابق، ٹرمپ وزارت دفاع اور حتیٰ وزارت خارجہ سے بھی شام میں محفوظ زون قائم کرنے کے حوالے سے ضرور کوئی پلان طلب کریں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری