نیا امریکی قانون انتہا پسندوں کے لئے ایک تحقہ، محمد جواد ظریف


نیا امریکی قانون انتہا پسندوں کے لئے ایک تحقہ، محمد جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا ہے کہ تارکین وطن سے متعلق امریکہ کا نیا قانون انتہا پسندوں کے لئے بہترین تحفہ ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی طرف سے مسلمان ممالک کے خلاف بنائے جانے والے قانون پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ محمدجواد ظریف کا کہنا ہے کہ امریکہ میں مسلمانوں کی داخلے کو محدود کرنے کی پالیسی در اصل انتہا پسندوں کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے۔

ظریف کا کہنا تھا کہ ایک طرف امریکی حکام دعویٰ کرتے ہیں کہ ایرانی عوام کے ساتھ ان کا کوئی مسئلہ نہیں ہے مشکل صرف اور صرف اسلامی حکومت سے ہے جبکہ دوسری جانب ایرانیوں کے امریکہ داخلے پر پابندی عائد کرتے ہیں۔

ظریف کا مزید کہنا تھا: "ہم امریکی عوام کا احترام کرتے ہیں ہمارا اختلاف امریکی عوام سے نہیں بلکہ امریکی حمکرانوں کی پالیسیوں سے ہے"۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرکے اپنے ملک میں تارکین وطن کے داخلے کے پروگرام کو معطل کرتے ہوئے 7 مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکہ داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

7 مسلمان ممالک ایران، عراق، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن کے شہریوں کو 90 دن (یعنی 3 ماہ) تک امریکی ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری