لاپتہ بلاگرز کی گھر واپسی شروع / سلمان حیدر کے بعد ایک اور بلاگر واپس آ گئے


لاپتہ بلاگرز کی گھر واپسی شروع / سلمان حیدر کے بعد ایک اور بلاگر واپس آ گئے

ماہ رواں کے آغاز میں پراسرار طور پر گم ہو جانے والے بلاگرز، اسی طرح اچانک واپس آنا شروع ہو گئے ہیں جس طرح غائب ہوئے تھے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، سلمان حیدر کے بعد ماہ رواں کے آغاز پر لاپتہ ہونے والے بلاگر اور سوشل میڈیا کے سرگرم کارکن عاصم سعید بھی بخیریت گھر لوٹ آئے ہیں۔

عاصم سعید کے اہلِ خانہ نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے تصدیق کر دی ہے کہ وہ واپس آ گئے ہیں۔ تاہم انھوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

عاصم سعید کے اہلِ خانہ نے ان کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

 

واضح رہے کہ ایک اور سوشل میڈیا کارکن سلمان حیدر بھی ایک روز قبل لوٹ آئے تھے لیکن تاحال ان کی جانب سے بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

یاد رہے کہ اس ماہ کے آغاز میں سوشل میڈیا پر سرگرم پانچ بلاگر اور سماجی کارکن وقاص گورایہ، عاصم سعید، احمد رضا، سلمان حیدر اور ثمر عباس لاپتہ ہو گئے تھے۔

اس کے بعد ملک بھر میں ان کی بازیابی کے لیے مظاہرے کیے گئے تھے اور اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر مہم بھی چلائی گئی تھی۔

غیر سرکاری تنظیم سائبر سیکورٹی کے مطابق عاصم سعید 4 جنوری سے لاپتہ تھے۔

پراسرار طور پر گمشدہ افراد کے منظرعام پر لوٹ آنے کے بعد ان کی واپسی کے لئے حکومت سے مطالبے کے لئے مظاہرے کرنے والے لوگ جہاں خوشی کا اظہار کر رہے ہیں، وہیں ان کی بپتا سننے کے لئے بھی سخت بےچین ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری