فلسطین کے صدر کی پاکستان آمد/ اسلام آباد میں فلسطینی سفارتخانے کا افتتاح


فلسطین کے صدر کی پاکستان آمد/ اسلام آباد میں فلسطینی سفارتخانے کا افتتاح

فلسطین کے صدر محمودعباس پاکستانی قیادت کے ساتھ مختلف امور پر بات چیت کیلئے تین روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جہاں وہ نوتعمیر شدہ سفارتکانے کا بھی افتتاح کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق،فلسطین کے صدر محمودعباس پاکستانی قیادت کے ساتھ مختلف امور پر بات چیت کیلئے تین روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پانچ وزرا سمیت اعلیٰ سطح کا 17 رکنی وفد ان کے ہمراہ ہوگا۔

پاکستان میں اپنے 3 روزہ دورے میں فلسطینی صدر وزیراعظم نوازشریف اورصدر ممنون حسین سے معاونین کے بغیر ملاقاتیں کریں گے جس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی۔

خیال رہے کہ فلسطین کے صدر اور پاکستان کے وزیراعظم اسلام آباد میں ڈپلومیٹک انکلیو میں فلسطین کے نوتعمیرشدہ سفارتخانے کا بھی افتتاح کریں گے۔

صدر محمودعباس اوران کا وفد صدرممنون حسین سے ملاقات کرے گا جس کے بعد معزز مہمانوں کے اعزاز میں ضیافت دی جائے گی۔ 

دونوں سربراہان  مملکت کے درمیان دوطرفہ سیاسی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ یہ ان کا پاکستان کا تیسرا دورہ ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری