اب امریکہ کیسے جائیں ۔۔۔ پاکستانی پریشان


اب امریکہ کیسے جائیں ۔۔۔ پاکستانی پریشان

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے نئے قوانین جاری ہونے کے بعد امریکہ جانے والے تمام پاکستانیوں کیلئے بھی امریکی ویزہ مزید مشکل ہو گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکہ جانے والے تمام پاکستانی خواہشمندوں کو اب اضافی سکروٹنی کے عمل سے گزرنا ہوگا۔

اس زمرے میں ٹرمپ انتظامیہ نے نئے قواعد جاری کر دیئے ہیں۔

ہرچند ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی نہیں ہے تاہم ویزہ جاری کرنے کا عمل بہت سخت کر دیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمیں ذرا سا بھی شک ہو گیا کہ آنے والا شخص امریکہ کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے تو ہم اسے ہرگز امریکہ میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے بعد امریکہ کے دروازے مسلمانوں پر بند ہونے لگے ہیں۔

تاہم ٹرمپ کے بیان کے مطابق، یہ پابندی مسلمانوں پر عائد نہیں کی گئی بلکہ کچھ مخصوص ممالک پر لگائی گئی ہے۔

سات مسلم ممالک کے شہریوں پر پابندی کے بعد پاکستان کے باسیوں کیلئے بھی ویزے کا حصول مزید مشکل ہو گیا ہے۔ نئے قواعد کے مطابق اب پاکستانی شہریوں کو بھی ایکسٹرا سکروٹنی کے مراحل سے گزرنا پڑے گا۔

اسی ضمن میں وزٹ، بزنس، سٹوڈنٹ ویزے کیلئے بھی نئے پروٹوکول جاری کر دیئے گئے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری