ٹرمپ حکومت کا امریکی فوج کو عالمی جنگ کے لئے تیار رہنے کا حکم


ٹرمپ حکومت کا امریکی فوج کو عالمی جنگ کے لئے تیار رہنے کا حکم

گلوبل ریسرچ ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ امریکی صدر نے فوج کو باقاعدہ طور پر روس اور چین کے خلاف عالمی جنگ کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق، گلوبل ریسرچ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی وزارت جنگ ( پنٹاگون) کے اہلکاروں سے ایک ملاقات میں، روس اور چین کے خلاف عالمی جنگ کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے جمعہ کے روز پنٹاگون کا دورہ کیا اور امریکی فوجی اہلکاروں سے مطالبہ کیا کہ چین اور روس کی بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے پیش نظر اپنے ایٹمی اور تسلیحاتی پروگرام کو بہتر بنائیں اور ایک عالمی جنگ کے لئے باقاعدہ تیار رہیں۔

ٹرمپ نے امریکی وزیر دفاع کو داعش کو نابود کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ30 دن کے اندر اس کے بارے میں اہم اقدامات کرے۔

امریکی صدر نے وزیردفاع کو چین اور روس کے ساتھ مقابلہ کرنے کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کا بھی حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ جوہری ہتھیاروں کو مزید جدید سے جدید تر بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری