ٹرمپ نے یمن پر حملہ کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا


ٹرمپ نے یمن پر حملہ کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا

ایک امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ یمن میں موجود القاعدہ کے ٹھکانوں پر باقاعدہ حملہ کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایک امریکی فوجی اہلکار کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے یمن میں موجود القاعدہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ آج (پیر 30 جنوری) 4 امریکی جہازوں نے القاعدہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں القاعدہ کے کئی رہنما مارے گئے ہیں۔

بعض ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکی حملے میں کم سےکم 41 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی فضائیہ نے 2014 میں بھی یمن کے عبدان نامی علاقے میں القاعدہ کے خلاف کارروائی کی تھی۔

یمن کے خلاف آل سعود کے اتحادی افواج کی جنگ جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں بے گناہ شہری شہید یا زخمی ہوچکے ہیں، امریکہ سمیت دنیا کی مختلف طاقتیں سعودی عرب کی حمایت کررہی ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری