نیتن یاھو کا امریکی سفارتخانے کو فوری طور پر بیت المقدس منتقل کرنے کا مطالبہ


نیتن یاھو کا امریکی سفارتخانے کو فوری طور پر بیت المقدس منتقل کرنے کا مطالبہ

اسرائیلی وزیراعظم نے ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے کئے ہوئے وعدے پر عمل کرتے ہوئے جلد از جلد سفارتخانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر سے کہا ہے کہ اپنے وعدے پر عمل کرتے ہوئے سفارتخانے کو فوری طور پر تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرے۔

نیتن یاھو کا اسرائیلی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہنا تھا، امریکی سفارتخانے کا کسی بھی صورت میں بیت المقدس منتقل ہونا نہایت ضروری ہے کیونکہ بیت المقدس ہی اسرائیل کا دارالحکومت ہے۔

صہیونی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا: امریکی سفارتخانے کے بیت المقدس منتقلی سے دوسرے ممالک کے سفارتخانوں کو بھی بیت المقدس میں منتقل کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران  امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کئے جانے کا وعدہ کیا تھا جس پر عالم اسلام سمیت دنیا بھر میں سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا تھا۔

فسلطین سمیت بہت سارے اسلامی ممالک میں اس کے خلاف مظاہرے بھی کئے گئے تھے۔

بیت المقدس کی اعلیٰ اسلامی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا تھا، امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کئے جانے کا مطلب اس شہر میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے حقوق کو نظر انداز کرنا ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ سفارتخانےکے بیت المقدس منتقلی سے مشرق وسطیٰ میں مزید ابتری اور بدامنی پھیلے گی اور قیام امن کی مساعی کو شدید نقصان پہنچے گا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری