امریکہ اور جنوبی کوریا کی جنگی مشقیں جاری


امریکہ اور جنوبی کوریا کی جنگی مشقیں جاری

شمالی کوریا کے مشترک دشمنوں امریکہ اور جنوبی کوریا کے بحری اہلکاروں کی سخت ترین ملٹری ٹریننگ جاری ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، جنوبی کوریا کے نہایت سرد مقام پر 300 سے زائد امریکی اور جنوبی کورین بحری اہلکاروں نے ملٹری ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

خون جما دینے والے سرد موسم میں اہلکاروں کے درمیان دست بدست لڑائی کا مقابلہ بھی ہوا جبکہ تربیتی مشن کے دوران دشمن کے ٹھکانوں پر بھی وار کرنے کی ٹریننگ کی گئی۔

واضح رہے کہ 15 جنوری سے شروع ہونے والی ملٹری ٹریننگ 3 فروری تک جاری رہے گی۔

دنیا کے کئی ممالک سمیت امریکہ اور جنوبی کوریا کو بھی شمالی کوریا ایک آنکھ نہیں بھاتا۔

پاکستان سمیت امریکہ اور بہت سے یورپین ممالک شمالی کوریا کی ایٹمی تجربات کی مذمت کر چکے ہیں۔

تاہم اپنے اوپر پابندیوں کے مسلسل اضافے کے باوجود، شمالی کوریا کا ایک ہی موقف ہے کہ "ایٹمی تجربات شمالی کوریا کا حق ہے اور ہم اس سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے"۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری