امریکیوں کے ٹرمپ کیخلاف مظاہروں سے تسنیم کی خصوصی تصویری رپورٹ


امریکیوں کے ٹرمپ کیخلاف مظاہروں سے تسنیم کی خصوصی تصویری رپورٹ

سات مسلم ممالک اور پناہ گزینوں پر پابندی کے خلاف نیو یارک جان ایف کینیڈی ائیر پورٹ کے باہر کئی گھنٹے تک جاری سینکڑوں افراد کے احتجاج کے علاوہ امریکہ کے دوسرے شہروں میں بھی مظاہرے جاری ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، سات مسلم ممالک اور پناہ گزینوں پر پابندی کے خلاف امریکہ بھر میں ٹرمپ پالیسیوں کیخلاف مظاہرے جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو یارک جان ایف کینیڈی ائیر پورٹ کے باہر کئی گھنٹے تک سینکڑوں افراد کا احتجاج جاری رہا۔

مظاہرہ کرنے والوں میں نیویارک ٹیکسی ورکرز الائنس اور امریکن فیڈریشن آف ٹیچرز کے ملازمین بھی شامل تھے، مظاہرین نے ہاتھوں میں سائن بورڈز اٹھارکھے تھے جن پر درج تھا ”تارکین وطن کو یہاں خوش آمدید کہتے ہیں، انہیں آنے دیا جائے، کوئی نفرت نہیں، کوئی خوف نہیں“۔

مظاہرے امریکہ کے دیگر کئی ائیرپورٹس پر بھی کیے گئے اور ٹرمپ سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیاگیا۔

اس دوران امریکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سو سے زائد افرا دکو گرفتار کرکے جیل بھجوادیا۔

مظاہرے کی تصاویر ملاحظہ فرمائیں:

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری