ایران میزائل تجربہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی نہیں، روس


ایران میزائل تجربہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی نہیں، روس

روس کا کہنا ہے کہ ایران کے میزائل تجربے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی نہیں ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے جس پر روس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میزائل تجربہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی نہیں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے فرانسیسی  ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا:  اسلامی جمہوریہ ایران کا میزائل پروگرام ایٹمی معاہدے کا حصہ نہیں ہے جس کے بارے میں کئی بار امریکہ اور فرانس اعتراف کرچکے ہیں۔

ظریف کا مزید کہنا تھا: معاہدے کے مادہ نمبر2231 میں اسلامی جمہوریہ ایران نے بیلسٹک میزائل پروگرام کے بارے میں اپنا مؤقف بیان کیا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ایرانی میزائل ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں کیونکہ یہ میزائل جوہری ہتھیار لے جانے کے لئے نہیں بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ میزائل تجربات صرف اور صرف دفاعی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے کئے جارہے ہیں، ایرانی قوم اپنی دفاعی صلاحیت بہتر کرنےکے لئے کسی سے اجازت نہیں لیتی۔

ظریف نے مزید کہا: ایران کی 250 سالہ تاریخ نے ثابت کردیا ہے کہ ایران نے کسی ملک کی سرحدوں کی  خلاف ورزی نہیں کی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری