جرمنی؛ دہشت گردی میں اضافے کا خدشہ، شہری بے چین اور خوفزدہ


جرمنی؛ دہشت گردی میں اضافے کا خدشہ، شہری بے چین اور خوفزدہ

جرمنی میں تازہ ترین سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ملک کے اکثر شہری اپنے آپ کو مکمل طور پر غیر محفوظ سجمھتے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق، جرمن ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جرمنی میں یوگو نامی ادارے نے سروے کر کے یہ انکشاف کیا ہے کہ ملک میں دہشت گردانہ حملوں کے پیش نظر اکثر شہری ذھنی خلفشار کا شکار ہوچکے ہیں۔

سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جرمنی کے 50 فیصد شہری ملک میں جاری دہشت گردی کے واقعات، سائبر کرائم اور جسمانی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر اپنے آپ کو مکمل طور پر غیر محفوظ سمجھتے ہیں جس کی وجہ سے ذھنی خلفشار کا شکار ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین سروے کے مطابق، 63 فیصد جرمن شہری سائبر کرائم، 59 فیصد دہشت گردانہ حملوں، 55 فیصد سڑکوں اور عوامی مقامات پر جسمانی تشدد، 54 فیصد جیب کتروں اور 53فیصد رہائشی مکانات اور اپارٹمنٹ میں ہونے والی چوریوں  کی وجہ سے خائف ہیں اور اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔

31 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں کسی اور جنگ کا خوف لاحق رہتا ہے۔


 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری