عربوں کے صہیونیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات/ سعودیہ کے بعد بحرین سامنے آگیا


عربوں کے صہیونیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات/ سعودیہ کے بعد بحرین سامنے آگیا

سعودی عرب کے بعد بحرین کے بھی صہیونیوں کے ساتھ قریبی تعلقات منظرعام پر آگئے ہیں کیونکہ ماضی کے برعکس اب عرب حکام اپنے اور اسرائیل کے تعلقات کو عام کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے ٹائمز آف اسرائیل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیلی لیکوڈ پارٹی کے رکن اور نیتن یاہو کے قریبی مانے جانے والے تساحی ہنگبی کے مطابق، بحرین سے اسرائیل کے نہ صرف معاشی و سیکورٹی تعلقات ہیں بلکہ بحرین کے عوامی انقلاب کو کچلنے کے لیے اس کے بعض افسروں نے اسرائیل میں تربیت بھی حاصل کی ہے۔

تساحی ہنگبی نے بتایا کہ اسرائیل کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات روز بروز بہتر ہوتے جارہے ہیں کیونکہ اب عرب حکام اپنے اور اسرائیل کے تعلقات کو عام کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے ہیں جب کہ ماضی وہ عوام کے خوف سے اسے پوشیدہ رکھنے کی کوشش کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ بھی اسرائیلی تاجروں کے ایک وفد نے امریکی و یورپی پاسپورٹ پر بحرین کا دورہ کیا تھا جس میں بحرینی حکام سے سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیل کے تحریک حباد سے وابستہ کچھ افراد نے بحرین کا سفر کیا تھا اور حنوکا کے تہوار میں بحرینی حکام کے ساتھ رقص بھی کیا تھا۔

اس سے پہلے اسرائیل اور سعودی عرب کے تعلقات کی بھی خبریں کئی بار عالمی میڈیا میں آچکی ہیں کہ جس میں کئی بار اسرائیلی افسروں نے سعودی عرب کا سفر کیا اور اسی طرح سعودی عرب کی ریٹائرڈ جنرل انور عشقی کی قیادت میں بھی کئی بار سعودی وفد نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔

اسی طرح چند ماہ قبل سعودی عرب کے اسرائیل سے اربوں ڈالر کی مالیت کے ڈرون طیارے خریدنے کی  خبر مختلف اخباروں کی زینت بن چکی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری