پاکستان سے پرامن تعلقات ہماری پہلی ترجیح ہے تاہم وہ بھارت مخالف دہشتگردی چھوڑ دے


پاکستان سے پرامن تعلقات ہماری پہلی ترجیح ہے تاہم وہ بھارت مخالف دہشتگردی چھوڑ دے

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ پرامن تعلقات ہماری حکومت کی پہلی ترجیح ہے تاہم امن کا جواب امن سے ملے گا تو بات آگے بڑھے گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر اہم کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔

ہماری حکومت پڑوسی ممالک بالخصوص پاکستان کے ساتھ پرامن تعلقات کی خواہشمند ہے اور ان تعلقات کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

سشما سوراج کا کہنا تھا کہا کہ جب سرحدوں پر گولے گرتے ہوں تو میز پر نتیجہ خیز مذاکرات کی امید نہیں کی جا سکتی۔

پاکستانی قیادت کے ساتھ بہتر تعلقات بھی اولین ترجیح ہے۔ ہم چاہتے ہیں دونوں ممالک کے درمیان پرامن فضا میں مذاکرات ہوں اور ان مذاکرات کے ذریعے ہم تصفیہ طلب مسائل کے نتائج تک پہنچ سکیں۔

تاہم جب تک پاکستان بھارت کے خلاف دہشتگردی بند نہیں کرتا، دونوں ممالک میں اچھے تعلقات قائم نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے پاکستان پر واضح کر دیا ہے کہ اس کی سرزمین سے بھارت مخالف دہشتگردی کو بند کرنا ہو گا۔

علاوہ ازیں انہوں نے پڑوسی ممالک میں پاکستان کے ساتھ ساتھ چین اور بنگلہ دیش کے ساتھ بھی اچھے تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری