اسلام آباد میں فلسطینی سفارتخانے کی نئی عمارت کا افتتاح ہوگیا


اسلام آباد میں فلسطینی سفارتخانے کی نئی عمارت کا افتتاح ہوگیا

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد محمد نواز شریف نے فلسطین کے صدر محمود عباس کے ہمراہ اسلام آباد میں فلسطین کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا ربن کاٹ کر افتتاح کر دیا۔

خبر رساں تسنیم کے مطابق، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں فلسطینی سفارتخانے کی نئی عمارت کا افتتاح ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد محمد نواز شریف نے فلسطین کے صدر محمود عباس کے ہمراہ اسلام آباد میں فلسطین کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا ربن کاٹ کر افتتاح کر دیا۔

دونوں رہنماؤں نے سفارتخانے پر فلسطین کا پرچم لہرایا اور سفارتخانے کی تختی کی نقاب کشائی کی۔

اس موقع پر فلسطین کے صدر محمود عباس نے وزیراعظم محمد نوازشریف کو گرم جوشی سے گلے لگایا اور مصافحہ کیا۔

وزیراعظم محمد نواز شریف اور فلسطین کے صدر نے سفارتخانے میں مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔

سفارتخانے کے احاطے میں ایک پروقار تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اور دونوں رہنماؤں نے کیک بھی کاٹا۔

اس موقع پر موجود ملکی اور غیر ملکی مندوبین نے فلسطینی صدر کو نئی عمارت کے افتتاح پرمبارک باد دی۔

واضح رہے کہ فلسطین کے صدر 3 روزہ دورے پر پاکستان موجود ہیں اور آج وزیراعظم ہاؤس میں انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری