ٹرمپ عالمی تجارت کے لئے سنگین خطرہ، فرانسیسی وزیر


ٹرمپ عالمی تجارت کے لئے سنگین خطرہ، فرانسیسی وزیر

فرانس کے وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے یکطرفہ اقدامات کی وجہ سے عالمی معیشت کو سنگین خطرات لاحق ہوئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، فرانس کے وزیر خزانہ مائیکل سافن نے امریکی صدر کو عالمی معیشت کے لئے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے یکطرفہ اقدامات کی وجہ سے عالمی معیشت عدم استحکام کا شکار ہوگئی ہے۔

فرانسیسی وزیر مائیکل سافن کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ عالمی تجارت کے لئے خطرہ ہیں یورپ کو چاہئے کہ امریکی صدر کے یکطرفہ اقدامات کا نوٹس لے۔

سافن  نےعالمی اقتصادی ماہرین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امریکہ یکطرفہ طور پر اقتصادی فیصلے کرنے لگا ہے جس کی وجہ سے عالمی تجارت کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

مائکل سافن سے یورپی ممالک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے یکطرفہ معیشتی پروگرام کا نوٹس لیا جائے تاکہ دنیا تجارتی بحران سے دوچار نہ ہو۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے امریکیوں سے کہا ہے کہ صرف اور صرف امریکہ میں بننے والی اشیا خریدیں اور دوسرے ملکوں سے درآمد شدہ اشیاء کا مکمل بائیکاٹ کریں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری