امیر جماعت الدعوۃ کی نظربندی کیخلاف کارکنوں کا لاہور پریس کلب تا اسمبلی ہال احتجاجی مظاہرہ/ تصویری رپورٹ


امیر جماعت الدعوۃ کی نظربندی کیخلاف کارکنوں کا لاہور پریس کلب تا اسمبلی ہال احتجاجی مظاہرہ/ تصویری رپورٹ

امیر جماعت الدعوۃ حافظ محمد سعید کی نظر بندی اور جماعت الدعوۃ کو واچ لسٹ میں ڈالنے کیخلاف جماعت الدعوۃ کے کارکنوں نے لاہور میں پریس کلب تا اسمبلی ہال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکہ و انڈیا کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امیر جماعت الدعوۃ حافظ محمد سعید کی نظر بندی اور جماعت الدعوۃ کو واچ لسٹ میں ڈالنے کیخلاف جماعت الدعوۃ کے کارکنوں نے لاہور میں پریس کلب تا اسمبلی ہال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکہ و انڈیا کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ٹریفک بلاک کر دی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت نے بھارتی ایماء پر حافظ سعید کو نظر بند کر دیا ہے، بھارت ایک طرف کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، پیلٹ گن سے نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے تو دوسری طرف کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانے والوں کو نظر بند کروا رہا ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ جماعت الدعوۃ نے کبھی دہشتگردی کی حمایت نہیں کی، پاکستان میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن سب سے زیادہ انسانیت کی خدمت کر رہی ہے، ایسی صورتحال میں فاؤنڈیشن کو واچ لسٹ میں ڈالنا تشویشناک ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ ہسپتالوں کی حالت یہ ہے کہ مریض فرش پر مر رہے ہیں، تعلیم کے میدان حکومت کی کارکردگی زیرو ہے اور جو تعلیم و صحت کیلئے کام کر رہے ہیں انہیں نظر بند کیا جا رہا ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ امریکہ کسی کو دوست نہیں، وہ کل نواز شریف کا بھی وہی حال کرے گا جو بھٹو اور ضیاء الحق کا کیا گیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ نواز شریف مودی کی دوستی میں اتنے آگے نہ جائیں کہ پھر انہیں پچھتانا پڑے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری