افغانستان؛ منشیات کی کاشت میں اضافہ جبکہ سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد میں کمی


افغانستان؛ منشیات کی کاشت میں اضافہ جبکہ سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد میں کمی

افغانستان کے تعمیرنو پر نظر رکھنے والے امریکی ادارے نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں لکھا ہے کہ افغانستان میں منشیات کی کاشت میں خاطرخواہ اضافہ جبکہ سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کی تعمیر نو پر نظر رکھنے والے ادارے نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں افغانستان کی موجودہ حالت کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں منشیات کی کاشت میں زبردست اضافہ ہوا ہے جبکہ افغان سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

امریکی ادارے کے اہلکار جان سپکو نے صدر ٹرمپ کو بھیجی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ افغان حکومت ملک کے صرف آدھے حصے پر کنڑول رکھتی ہے جبکہ باقی نصف حصے پر حکومت مخالف گروہوں کا قبضہ ہے جس کی وجہ سے منشیات کی کاشت میں اضافہ ہورہا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومتی زیرقبضہ علاقوں میں کرپشن کافی حد تک کم ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، امریکی ادارے نے  صدر ٹرمپ کو افغانستان سے متعلق  269 صفحوں پر مشتمل رپورٹ پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سیگار نامی ادارے نے افغانستان کے 30 فیصد علاقے کو طالبان کے زیرقبضہ قرار دیا تھا جس کی افغان حکومت نے ترید کی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری