ایرانی صدر حسن روحانی کا دورہ روس / امریکہ کے ماتھے پر تیوڑی


ایرانی صدر حسن روحانی کا دورہ روس / امریکہ کے ماتھے پر تیوڑی

ماسکو میں ایرانی سفارتخانے کی طرف سے صدر حسن روحانی کا آئندہ ماہ پیوٹن سے ملاقات کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ اور ایران ایک دوسرے کے ممالک میں داخلے پر پابندی لگا چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، روسی ذرائع ابلاغ کے ادارے تاس نیوز ایجنسی نے ماسکو میں ایرانی سفارتخانے کے حوالے سے خبر دی ہے صدر حسن روحانی مارچ میں پیوٹن سے مذاکرات کے لئے روس کا دورہ کریں گے۔

یوں تو ایران اور روس خطے کے اہم ترین ممالک میں شمار ہوتے ہیں تاہم واشنگٹن کے تہران میں اور جوابا تہران کے واشنگٹن میں داخلے پر پابندی کے بعد ایرانی اور روسی صدور کی باہم ملاقات اپنی نوعیت میں نہایت اہم تصور کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ماہرین اس ملاقات کو معنی خیز قرار دیتے ہوئے دعویٰ کر رہے ہیں کہ ایرانی صدر کا مذکورہ دورہ امریکہ کے لئے الجھن کا باعث بن سکتا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری