سعودی عرب نے ٹرمپ کی 7 ملکوں پر سفری پابندی کی حمایت کر دی


سعودی عرب نے ٹرمپ کی 7 ملکوں پر سفری پابندی کی حمایت کر دی

جہاں پورے عالم اسلام کو ٹرمپ پالیسیوں پر تحفظات ہیں وہاں سعودی عرب نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سات ملکوں پر لگائی گئی سفری پابندیوں کی حمایت کردی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں سعودی وزیرتیل خالد الفلیح نے کہا ہے کہ ہر ملک کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، وقت کے ساتھ لوگوں کی مشکلات ختم ہوجائیں گی۔

انھوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ٹرمپ کی سعودی عرب سے تیل خریداری بند کرنے کی دھمکی حقیقت میں نہیں بدلے گی۔

انہوں نے اپنے بیان میں امریکہ کے سابق صدر کو تنقید کا نشانہ اور موجودہ صدر کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے اقدامات صدرباراک اوبامہ کی غیرحقیقی پالیسیوں سے بہتر ہیں۔

صدر ٹرمپ کے اقدامات کی تعریفیں کرتے ہوئے خالد الفلیح نے کہا کہ وہ نئی امریکی انتظامیہ کا فوسل فیول کی جانب مثبت نظریئے کو سراہتے ہیں اور یہ سابق صدر اوبامہ کے غیر حقییقی پالیسیوں سے بہتر ہے اور اس سے امریکہ اور سعودی عرب کی معاشیات کو مشترکہ فائدہ ملے گا۔

سعودی وزیر نے امید ظاہر کی سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری