فرانس؛ ایرانی شہریوں کیلیے ویزوں کی تعداد دوگنی


فرانس؛ ایرانی شہریوں کیلیے ویزوں کی تعداد دوگنی

ایران کے دورے کے موقع پر تہران میں موجود فرانسیسی وزیر خارجہ جین مارک یورالت نے کہا ہے کہ فرانس ایرانی شہریوں کیلیے ویزے جاری کرنے کی تعداد میں دگنا اضافے کا خواہاں ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، اپنے دورہ ایران کے دوران تہران میں ایک بیان کے دوران فرانسیسی وزیر خارجہ جین مارک یورالت نے کہا ہے کہ فرانس کی خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ایرانی فرانس آئیں۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی شہریوں کیلیے ویزوں کی تعداد میں دگنا اضافے پر رواں سال موسم گرما سے عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فرانس نے گذشتہ سال ایران کیلیے 41 ہزار ویزے جاری کیے تھے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ کی پالیسیوں کی برطانیہ اور فرانس سمیت کئی ملکوں میں شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری