ایران میزائل تجربہ مادہ 2231 کے خلاف ہے، مائیکل فلین


ایران میزائل تجربہ مادہ 2231 کے خلاف ہے، مائیکل فلین

امریکی سیکورٹی کونسل کے مشیر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میزائل تجربہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے مادہ 2231 کی خلاف ورزی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی سیکورٹی کونسل کے مشیر مائیکل فلین کا کہنا ہے کہ ایران کا حالیہ میزائل تجربہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے مادہ 2231 کی خلاف ورزی ہے۔

امریکی سیکورٹی کونسل کے مشیر کا مزید کہنا تھا: امریکی حکومت ایران میزائل تجربے کے بعد، "ابھی سے ایران کو زیر نظر رکھے گا"۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران میزائل تجربے نے امریکیوں کی جان خطرے میں ڈال دی ہے۔

واضح رہے کہ ترجمان امریکی وزارت خارجہ مارک ٹونر نے گزشتہ روز کہا تھا: "ایران کی جانب سے حالیہ بیلیسٹک میزائل تجربے سے متعلق رپورٹس سے آگاہ ہوچکے ہیں، ان رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں البتہ اس دوران ایران کی جانب سے غیرذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز رویے کے بارے میں بھی آگاہ تھے اور اس سلسلے میں ہمیں خدشات ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ایران ایسے اشتعال انگیز اقدامات کو روکے"۔

ان کا کہنا تھا کہ "تمام ممالک بالخصوص ایران کو مکمل طور پر اور مؤثر طریقے سے اقوام متحدہ کی قرارداد2231  کی تمام دفعات پر عملدرآمد کرنا چاہئے. جب ایسے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں جو قرارداد کی مکمل خلاف ورزی ہو، ہم ایران کواس سلسلے میں جوابدہ ہونے پر مجبور کرنے کی کوشش کریں گے اور دیگر ممالک سے بھی ایسی ہی توقعات رکھتے ہیں"۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری