مشرقی سعودی عرب میں "تاریخی محلہ" منہدم کردیا گیا + تصاویر


مشرقی سعودی عرب میں "تاریخی محلہ" منہدم کردیا گیا + تصاویر

مشرقی سعودی عرب میں آل سعود کے اہلکاروں نے ایک "تاریخی محلے" کو منہدم کرکے اہل محلہ کو بے گھر کردیا ہے۔

 تسنیم نیوز کے مطابق، سعودی عرب کے صوبے القطیف کے علاقے العوامیہ کے محلہ المسورہ کو آل سعود کے اہلکاروں نے مکمل طور پر تباہ کردیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد بے گھر ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ المسورہ کی آبادی 2ہزار افراد پر مشتمل تھی۔

العوامیہ کے عوام اپنی مدد آپ کے تحت المسورہ میں بے گھر ہونے والے افراد کی مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

تاریخی محلے کے انہدام سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لئے مشرقی سعودی کے صوبے القطیف میں ایک  خیراتی کمیٹی بنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی حکام نے اس تاریخی محلے کو انہدام کرنے کا آغاز چند مہینے پہلے کیا تھا، تاہم عوامی مزاحمت کی وجہ سے کام روک دیا گیا تھا۔

سعود حکام کا کہنا ہے کہ یہ محلہ 400 سال پرانا تھا، مکانات زیادہ پرانے ہونے کی وجہ سے رہنے کے قابل نہیں تھے جس کی وجہ سے حکومت نے تاریخی محلے کو منہدم کرکے نئی عمارت کھڑی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

المسورہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے انہیں نہ رہائش کا بندوبست کیا ہے اور نہ ہی مکانات کا صحیح معاوضہ ادا کیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔

حکومت کی طرف سے مکانات کے معاوضے میں ایک معمولی سی رقم دی گئی ہے، متاثرین کا کہنا ہے کہ اس رقم سے وہ اپنے لئے کہیں بھی مکان نہیں بنا سکتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری