دہشتگرد صرف مسلمان ہیں، ٹرمپ کے ایک اور اقدام سے ان کی نرالی منطق ثابت


دہشتگرد صرف مسلمان ہیں، ٹرمپ کے ایک اور اقدام سے ان کی نرالی منطق ثابت

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے زیر اہتمام ’’انسداد پُرتشدد شدت پسندی‘‘ پروگرام کا نام بدل کر’’انسداد اسلامی شدت پسندی‘‘ رکھنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے، گویا شدت پسندی اور دہشتگردی صرف مسلمانوں سے ہی مربوط ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم میں کیے گئے ایک اور وعدے کو پورا کرنے کےلیے ’’انسداد شدت پسندی» پروگرام کو صرف اور صرف مسلمانوں کے خلاف استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ نئی امریکی حکومت کو پروگرام کا نام بدل کر رکھنے سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے۔

منصوبے کے تحت پُرتشدد نظریات رکھنے والے دیگر تمام گروپوں کے بجائے اسلامی شدت پسند گروپوں کو فوکس کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس اقدام کے نتیجے میں امریکہ میں دہشت گردی، بم دھماکے اور فائرنگ کرنے والے سفید فام شدت پسند گروپوں پر فوکس نہیں کیا جائے گا۔

صدر امریکہ کا یہ اقدام مضحکہ خیز ہے کیونکہ دور جانے کی ضرورت ہی نہیں ابھی 2 روز قبل ہی کینیڈا میں مسجد فائرنگ میں ایک سفید فام مجرم ثابت ہوا ہے جو کہ مسلمان بھی نہ تھا۔

اس کے علاوہ بھی ہر چند روز بعد امریکہ میں کسی تعلیمی ادارے یا شاپنگ مال میں فائرنگ کے افسوسناک واقعات میں ہمیشہ غیرمسلم ہی ملوث پائے گئے ہیں۔

تاہم محسوس یہ ہوتا ہے کہ ٹرمپ کی نظر میں اگر کوئی غیر مسلم دہشتگردی کرتا ہے تو وہ دہشتگردی نہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری