حافظ محمد سعید کی نظر بندی کے خلاف انجمن تاجران کا وفاقی دارالحکومت میں مظاہرہ


حافظ محمد سعید کی نظر بندی کے خلاف انجمن تاجران کا وفاقی دارالحکومت میں مظاہرہ

شرکائے احتجاج نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی نظر بندی کے خلاف نعرے درج تھے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انجمن تاجران نے جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کی نظر بندی کے خلاف مظاہرہ کیا۔

شرکائے احتجاج نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں حافظ سعید کی نظر بندی کے خلاف نعرے درج تھے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت امریکی و بھارتی دباو کے تحت اوچھے ہتھکنڈے ترک کرتے ہوئے حافظ سعید کی نظر بندی فی الفور ختم کرے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری