3 فروری: امریکہ کی جانب سے بعض ایرانی کمپنیوں پر نئی پابندیاں وضع کرنے کا دن


3 فروری: امریکہ کی جانب سے بعض ایرانی کمپنیوں پر نئی پابندیاں وضع کرنے کا دن

مغربی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت آج (جمعہ 3 فروری) چند ایرانی کمپنیوں پر نئی پابندیاں وضع کریگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مغربی خبر ایجنسی رویٹرز نے رپورٹ دی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے چند ایرانی کمپنیوں کیخلاف آج (جمعہ 3 فروری) نئی پابندیاں وضع کی جائیں گی۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران کی 17 مختلف اداروں پر "بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار" کے بہانے پابندیاں وضع کریگا۔

رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق 8 کمپنیاں بھی دہشتگردی کے بہانے امریکی پابندیوں کا نشانہ بنیں گی البتہ یہ پابندیاں ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کریں گی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری