مقبوضہ کمشیر میں آج یوم مزاحمت منایا جارہا ہے


مقبوضہ کمشیر میں آج یوم مزاحمت منایا جارہا ہے

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں لوگوں نے بھارتی ظلم و ستم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیساتھ ساتھ گریز روڑ پر دھرنا دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے کشمیر میڈیا سیل کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ کمشیر میں آج (جمعہ 3 فروری کو) یوم مزاحمت منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیری عوام نے اس سلسلے میں ضلع بانڈی پورہ کے علاقے منٹی گام میں بھارتی ظلم و ستم کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور گریز روڑ پر دھرنا دیا۔

مظاہرین نے قابض بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔

انہوں نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے رات کے وقت علاقے کا محاصرہ کر کے انھیں سخت ہراساں کیا جبکہ مقبول شیخ نامی شخص کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا سلسلہ رات 2 بجے سے صبح 4 بجے تک جاری رہا۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کولکتہ مغربی بنگال کی ایک عدالت کی طرف سے گزشتہ دنوں کشمیری نوجوان مظفر احمد راتھر کو سزائے موت سنانے کے فیصلے کو جانبدارانہ اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے آج (جمعے کو) یوم مزاحمت منانے، مکمل ہڑتال اور پرامن احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری