روس، ترک تعلقات میں خیرسگالی کی خوشگوار ہوائیں چلنے کا امکان/ صدور کی چھ مہینوں کے دوران چھ نشستیں


روس، ترک تعلقات میں خیرسگالی کی خوشگوار ہوائیں چلنے کا امکان/ صدور کی چھ مہینوں کے دوران چھ نشستیں

ماسکو میں تعینات ترک سفیر نے مارچ کے اواخر میں ترک صدر اردگان کے روس دورے کی خبر دی ہے۔ یاد رہے کہ دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات تاریخ میں چھ مہینوں کے دوران چھٹی نشست کے طور پر رقم کی جائیگی۔

 

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان رواں سال مارچ کے آخری ہفتوں میں روس کا دورہ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق اردگان اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو خوشگوار موڑ پر لانے سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔

ماسکو میں ترک سفیر حسین لازیپ دیری اوز نے کہا ہے کہ اردگان کی پیوٹن کے ساتھ ملاقات، گزشتہ چھ ماہ کے دوران چھٹی نشست ہوگی۔

انہوں نے تاکید کی کہ دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے اور اس سلسلے میں مطلوبہ اقدامات اٹھانے پر مرکوز ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روس اور ترکی کے درمیان گزشتہ چند مہینوں کے دوران ہونے والی پیشرفت کے پیش نظر ترک حکومت آہستہ آہستہ امریکا سے دور اور روس کے قریب ہوتا جارہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری