جیو اور جنگ گروپ کی طرف سے پاک فوج کیخلاف مبینہ ہرزہ سرائی/ آل ورکرز پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ


جیو اور جنگ گروپ کی طرف سے پاک فوج کیخلاف مبینہ ہرزہ سرائی/ آل ورکرز پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں آل ورکرز پی ٹی آئی کے زیر اہتمام جیو نیوز اور جنگ گروپ کی طرف سے پاک فوج کے خلاف مبینہ ہرزہ سرائی کرنے پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں آل ورکرز پی ٹی آئی کے زیر اہتمام جیو نیوز اور جنگ گروپ کی طرف سے پاک فوج کے خلاف مبینہ ہرزہ سرائ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی جیو نیوز چینل اور جنگ گروپ کی طرف سے پاک فوج کے خلاف مبینہ ہرزہ سرائ کرنے کے خلاف آل ورکرز پی ٹی آئی ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف سے ڈیرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر جیو نیوز چینل اور جنگ گروپ کی بندش کے مطالبات درج تھے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاک فوج میں ہماری جان ہے اور ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں پاک فوج کے خلاف مبینہ ہرزہ سرائ ہرگز قبول نہیں ہے حکومت ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائے۔

ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری