اسرائیل خطے کو فرقہ وارانہ جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے، مسجد الاقصی کے خطیب


اسرائیل خطے کو فرقہ وارانہ جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے، مسجد الاقصی کے خطیب

مسجدالاقصی کے خطیب اسماعیل نواهضه نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل خطےکے ممالک کو فرقہ وارانہ جنگ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کررہا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، قبلہ اول مسجد الاقصی کے نائب امام، اسماعیل نواهضه کا  کہنا ہے کہ  اسرائیل فلسطین عوام کے خلاف، خاص طور پر بیت المقدس میں تخریبی کارروائیاں کرکے مسلمانوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کررہا ہے اور خطے میں فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہے۔

اسماعیل نواهضه کا کہنا ہے کہ صہیونی غاصب حکومت، فلسطینوں کو اپنی ہی سرزمین میں مکانات تعمیر کرنے کی ممانعت پت تلی ہے، جبکہ فلسطین کی ہزاروں ایکڑ زمین پر بلاجواز قبضہ کرکے صہیونی آباد کاری کی جارہی ہے۔

انہوں نےمزید کہا: صہیونی حکومت فلسطینی شہریوں کو اپنی سرزمین سے بے دخل کررہی ہے اور بھاری مقدار میں ٹیکس عائد کرکے مسلمانوں کو تنگ کیا جارہا ہے۔

مسجدالاقصی کے خطیب کے مطابق، صہیونی حکومت بیت المقدس کے تاریخی ڈھانچے کو مکمل طورپر تباہ کرنے کے درپے ہے، اسرائیل، فلسطین کے تاریخی نقشے کو تبدیل کرکے خطے کو فرقہ واریت کی طرف دھکیلنے کی بھرپور کوششوں میں مصروف ہے۔

مسجد الاقصی کے خطیب نے  بیت المقدس میں صیہونی بستیاں تعمیر کرنے کے لئے فلسطینیوں کی زمینوں کو غصب کئے جانے کے صیہونی حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے اس قسم کے اقدامات کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

انہوں نے عرب ممالک سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ مسلم امہ اسرائیل کو اس قسم کی کارروائیوں سے باز رکھنے کی کوشش کرے۔

امام جمعہ نے فلسطین سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے متحد رہنے کی اپیل کرتے ہوئے امت مسلمہ سے کہا ہے کہ وہ صیہونی سازشوں سے ہوشیار رہے اور اس کا مقابلہ کرے۔

واضح رہے کہ بیت المقدس میں ہر قسم کی پابندیوں کے باوجود 54ہزار فلسطینوں نے نماز جمعہ میں شرکت کی اور اس ہفتے کی نماز جمعہ اسماعیل نواهضه کی امامت میں ادا کی گئی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری