ایران کے خلاف سعودی حکام کی ہرزہ سرائی جاری


ایران کے خلاف سعودی حکام کی ہرزہ سرائی جاری

سعودی عرب کے وزیردفاع کے مشیر نے ایک بار پھر اسلامی جمہوری ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران خطے کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی اتحادی فوج کے ترجمان اور وزیر دفاع کے مشیر احمد عسیری کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام ھمسایہ ممالک کے لئے خطرہ ہے۔

احمد عسیری نے بی بی سی سے بات کرتےہوئے کہا: بین الاقوامی برادری کو ایران کے خلاف سنجیدگی سے ایکشن لینا ہوگا۔

اتحادی فوج کے ترجمان نے مزید کہا: ایران کو چاہئے کہ عراق، شام، یمن میں جاری مداخلتوں کا سد باب کرے اور اپنے ملک کی سرحدوں سے باہر نہ جائے، اگر امریکہ اس تناظر میں ایران کے خلاف کوئی سخت موقف اختیار کرتا ہے تو اچھا ہے۔

ایک سوال کے جواب کہ کیا ایران کے ساتھ تعلقات خطے کے بحران میں مزید مشکل ساز ہونگے، کہا: ایران کے ساتھ بنیادی طور پرتعلقات بہتر نہیں ہوسکتے۔

عسیری کا کہنا  تھا کہ ایران پورے خطے کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے۔

جب عسیری سے پوچھا گیا کہ ایران کے خلاف کس قسم کے اقدامات ہونگے، تو جواب میں عسیری کا کہنا تھا: ایران کے خلاف سارے آپشن میز پر ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری