تسنیم نیوز ایجنسی ایران بھر کی نیوز ایجنسیوں میں درجہ اول قرار


تسنیم نیوز ایجنسی ایران بھر کی نیوز ایجنسیوں میں درجہ اول قرار

ایران کی وزارت ثقافت اور اسلامی گائیڈنس کے زیرانتظام کمیٹی برائے پریس آفس رینکنگ نے تسنیم نیوز ایجنسی کو ملک بھر کی نیوز ایجنسیوں میں درجہ اول قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی کمیٹی برائے پریس آفس رینکنگ کے سیکرٹری سید محسن فرجادی نے اس بیان کے ساتھ کہ اس کمیٹی کے مسلسل 14 اجلاسوں میں نیوز ایجنسیوں کی اپنی نظریات پر مبنی رپورٹس اور دستاویزات کا جائزہ لیا گیا، کہا: درجہ بندی کے حوالے سے دوسرے مرحلے میں نہایت سختی سے جائزہ لیا گیا۔

 انہوں نے کہا: نیوز ایجنسیوں کے ڈائریکٹرز نے 4 اجلاسوں کے دوران دو سال پہلے سے نشر ہونے والی رپورٹس کا جائزہ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حاصل شدہ نتائج سب سے پہلے ایجنسیوں کے ڈائریکٹرز کو بھیج دئے گئے تاکہ اگر کسی کو اعتراض ہو تو سامنے لائے جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 10 دن مسلسل کام کے بعد، وہ ایجنسیاں جن کو نتائج پر اعتراض تھا، نے ایک میٹنگ میں اپنے اعتراضات کو سامنے رکھا اور ان پر سیر حاصل بحث کے بعد حتمی نتیجہ سنایا گیا۔

فرجادی نے کہا: نیوزایجنسیوں کی درجہ بندی سے متعلق حکمت عملی کے مطابق، درجہ بندی کمیٹی کے اٰعضاء میں سے مواصلات کے دو پروفیسرز جن کا چناؤ یونیورسٹیوں کے چیئرمین اور تہران یونیورسٹیوں کی مواصلاتی گروہ کرتے ہیں، ایک عام اور نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر اور ایک کسی مخصوص نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر، دو ایڈیٹرز جن کا چناؤ بھی نیوزایجنسیوں کے ڈائریکٹرز پر ہوتا ہے، اور ساتواں رکن اندرون ملک پریس اور نیوز ایجنسیوں کے ڈائریکٹر جنرل ہوتے ہیں۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری