"موصل آزادی آپریشن" کے آخری مرحلے کی تیاری


"موصل آزادی آپریشن" کے آخری مرحلے کی تیاری

عراقی وفاقی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ عراقی فورسز موصل آزادی آپریشن کے آخری مرحلے کی تیاری میں مصروف ہیں۔

تسنیم نیوز کے مطابق، عراقی وفاقی  پولیس کے سربراہ رائد شاکر جودت کا کہنا ہے کہ عراقی فورسز موصل کی آزادی آپریشن کے آخری مرحلے کی تیاریاں تقریبا مکمل کرلی گئی ہیں۔

شاکر کا کہنا ہے کہ عراقی پولیس نے جنوبی موصل میں بھاری جنگی سازو سامان بھیجا ہے اور داعش کے خلاف بہت جلد آخری مرحلے کی کارروائی شروع کی جائے گی اور موصل کو مکمل طور پر داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا جائے گا۔

عراقی فوج نے مغٖربی نینوا کے علاقے خویتیلہ میں داعش کے ایک حملے کوناکام بنا دیا ہے، داعش دہشت گرد بارود سے بھری ایک گاڑی کو دھماکے سے اڑانا چاہتے تھے تاہم عراقی فوج نے بروقت کارروائی کرکے اسے ناکام بنادیا۔

عراقی وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ موصل کے جنوب میں داعش سے متعلق ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔

موصل کے بائیں جانب کے علاقوں میں امریکہ اور فرانس کی افواج نے داعش کے خلاف سخت گولہ باری کی ہے جس میں متعدد داعشیوں کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے اب تک عراق میں سینکڑوں مربع کلومیٹر اور موصل کے درجنوں علاقے دہشت گردوں سے آزاد کرالئے ہیں۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم نے پیر 17 اکتوبر2016 کو موصل شہر کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیوں کے آغاز کی خبر دی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری