عراق؛ داعش نے 17 خواتین کو اغوا کرلیا


عراق؛ داعش نے 17 خواتین کو اغوا کرلیا

عراق کے صوبے کرکوک میں دہشت گرد گروہ داعش نے 17 خواتین کو اغوا کرلیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی عوامی فورس حشد الشعبی کے کمانڈر حسن الصوفی کا کہنا ہے کہ  جنوبی کرکوک میں داعش نے اپنے زیرقبضہ علاقے سے فرار کرنے کی جرم میں 17 خواتین کو اغوا کرلیا ہے۔

الصوفی کا کہنا ہے کہ درندہ صفت داعشی کارندوں نے حویجہ شہر کے الزاب نامی علاقے کی 17 خواتین کو داعش کے زیر قبضہ علاقے سے فرار کرنے کی کوشش کے جرم میں اغوا کرکے ایک نامعلوم جگہ منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ داعش کے زیرقبضہ علاقوں سے فرار کرنے والے افراد کو گرفتار کرکے مختلف قسم کی سزائیں دی جاتی ہیں یہاں تک کہ بعض افراد کو بے دردی کے ساتھ شہید بھی کیا جاتا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری