ٹرمپ کا عراقی صدر سے ملنے سے انکار


ٹرمپ کا عراقی صدر سے ملنے سے انکار

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفارتی آداب بالائے طاق رکھتے ہوئے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سے ملاقات تک سے انکار کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، عراق میں متعین امریکی سفیر ڈگلس ایلن سیلیمان نے وزیراعظم العبادی کو بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان سے ملنے کے خواہاں نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق، العبادی ڈونلڈ ٹرمپ کو منصب صدارت سنبھالنے پر مبارک دینے کے لیے امریکہ جانا چاہتے تھے تاہم صدر ٹرمپ نے عراق میں تعینات اپنے سفیر کے ذریعے انہیں مطلع کر دیا ہے کہ وہ ان کا استقبال نہیں کریں گے۔

پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے حیدر العبادی سے ملاقات سے انکار کے باوجود امریکہ داعش کے خلاف جنگ میں عراق کی حمایت اور مدد جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر اپنی انتہا پسندی کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے سفارتی آداب کو بھی نظرانداز کررہا ہے اور اس کی زندہ مثال گزشتہ دنوں ناروے کے سابق وزیراعظم کے ساتھ امریکی ایئرپورٹ پر ناروا سلوک ہے کہ جس کو تین سال پہلے ایران دورے کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک ایئرپورٹ پر روکے رکھا گیا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری