عراقی تیل کے مراکزسے داعش فرار


عراقی تیل کے مراکزسے داعش فرار

عراقی فوج نے داعش کے خلاف آپریشن میں تاحال 14کلومیٹر تک پیش قدمی کر کے متعدد داعشی دہشت گردوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے، جس کی وجہ سے دہشت گردوں نے تیل کے مراکز سے راہ فرار اختیار کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج نے 2 فروری کو تکریت میں داعش کے خلاف باقاعدہ آپریشن کا آغاز کردیا تھا اور اب تک 14 کلومیٹر تک پیش قدمی کرکے داعشی دہشت گردوں کو علاقے سے فرار ہونے پر مجبور کردیا ہے۔

عراق کی اسلامی مزاحمتی فورس نے داعش کے خلاف خاطرخواہ پیش قدمی کرکے الصینیہ نامی جزیرے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے، جہاں داعشی دہشت گرد اپنا بھاری اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

اسلامی مزاحمتی فورس کی کارروائی میں داعشی دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک یا زخمی ہوگئی ہے۔

نجبا اسلامی مزحمتی فورس نے داعش کے خلاف زبردست کارروائی کرکے صلاح الدین جزیرے میں واقع کئی تیل کے مراکز کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔ اس کے علاوہ 5 گاؤں بھی داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرالئے گئے ہیں۔

صلاح الدین میں اسلامی مزاحمتی فورس نے کامیاب آپریشن کرکے داعش کی متعدد بکتربند گاڑیاں تباہ کردی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صلاح الدین میں اسلامی مزاحمتی فورس نے "عبد علی" اور "عرب سایر" نامی علاقوں کو دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرلیا تھا اوردہشت گرد بھاری مقدار میں جنگی سازمان چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ عراق میں داعش کے خلاف روز بروز گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری