2 ہزار کلوگرام سے زائد مضر صحت پاکستانی گوشت ضبط


2 ہزار کلوگرام سے زائد مضر صحت پاکستانی گوشت ضبط

افغان سیکیورٹی فورسز نے 2 ہزار کلو سے زائد مضر صحت پاکستانی گوشت قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، مشرقی صوبہ ننگر ہار میں سیکیورٹی فورسز نے پاکستان سے لائے جانے والا 2 ہزار کلو سے زائد مضر صحت گوشت قبضے میں لیا ہے۔

صوبائی گورنر کے ترجمان عطاء اللہ کھوگیانی کا کہنا ہے کہ مضر صحت گوشت طورخم بارڈر کے ذریعے پاکستان سے افغانستان لایا گیا تھا۔

مضر صحت گوشت کی منتقلی کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری